بنٹوال، 19 / ستمبر (ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔
بتایا جاتا ہے 16 ستمبر کی رات کو 9 بجے اسماء قریبی مسجد میں منعقدہ میلاد کے جلسے میں شرکت کے لئے گئی تھی ۔ جب تقریبا 12:45 کو وہ واپس لوٹی تو دیکھا کہ کھڑکی کی سلاخیں کاٹ کر چور اندر داخل ہونے والے چوروں نے سونے کے زیورات سمیت پچیس ہزار روپے نقد اڑا لئے ہیں ۔ مجموعی طور پر اسماء کو چوری کی اس واردات سے 1.33 لاکھ روپے کا جھٹکا لگا ہے ۔
واردات کی خبر ملنے پر بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر شیوا کمار اور پی ایس آئی ہریش ایم آر نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرتے ہوئے کیس درج کر لیا ۔ ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس ماہرین کی مدد سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔